تازہ تر ین

پانامہ کیس ملتوی …. وجہ کیا بنی ، دیکھئے خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)آئینی و قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے بنچ میں شامل جج جسٹس عظمت کے روبصحت ہونے تک پانامہ کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی ، کیس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیا جائے گا،لارجر بنچ میں طاق ججز کی تعداد اس لئے رکھی جاتی ہے کہ کیس کا واضح اکثریتی فیصلہ کیا جاسکے، یہی وجہ ہے کہ چار ،چھ یا آٹھ ججز پر مشتمل لارجر بنچ نہیں بنائے جاتے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شریانوں میں قلاٹ تھا جو ختم کردیا گیا ہے۔ جج صاحب کو کم از کم دو ہفتے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ 7 ججز نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔ جوڈیشری کو جسٹس عظمت سعید جیسے عقلمند اور ذہین جج کی انتہائی ضرورت ہے اللہ تعالی انہیں صحت دے ایسے مقدمات چلتے رہتے ہیں ۔واضح رہے گزشتہ روز جسٹس عظمت سعید کو ہارٹ اٹیک ہوا اور راولپنڈی کے دل کے ہسپتال میں ان کو سٹنٹ ڈالا گیااور ڈاکٹرز نے انہیں چوبیس گھنٹے آرام کی ہدایت کی ہے۔ جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے کہا ہے کہ چار رکنی بنچ کیس کی سماعت نہیں کرسکتا جج کے صحت یاب ہونے کا انتظار کیا جائے گا اس وقت تک کیس کو ملتوی کردیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیس سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ دوچاریا دس روز میں جسٹس عظمت سعید کی صحت سنبھل جائے تو پانامہ کیس کی سماعت شروع کی جاسکے گی ، ہم ان کی صحت کے لیئے دعا گو ہیں، اگر چیف جسٹس اپنے اختیار کے تحت کوئی نیا بنچ کا رکن بناتے ہیں تو کیس کی سماعت بھی ازسر نو کی جائے گی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جسٹس عظمت سعید قریبی دوست ہیں میں ان کی صحت کے لیئے دعا گو ہوں ، پانامہ بنچ ان کے آنے کے بعد مکمل ہوگا اس وقت تک کیس کو ملتوی کردیا جائے گا،نیا جج لگانے سے کیس کی سماعت بھی نئے سرے سے کی جائے گی جو ایک بہت مشکل کام ہوگا۔ ایڈووکیٹ صدیق بلوچ نے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا کیس ہے مگر کوئی کیس کسی کی جان سے زیادہ اہم نہیں،فاضل جج کے روبصحت ہونے کے بعد ہی کیس کی سماعت ہوسکتی ہے۔پاکستان تحریک انصا ف کے وکیل فیصل چوہدری اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی جان ضروری ہے اگر پانامہ کیس کی سماعت چند دن نہیں ہوتی تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی،جسٹس عظمت سعید بہت اعلی،سمجھدارجج ہیں ابھی جوڈیشری کو ان کی ضرورت ہے کیس میں ججز نے دن رات ایک کیا ہے پہلی ترجیح ہے کہ وہ صحت یاب ہوں اللہ تعالی ان کی فیملی کو ہمت دے ، ہماری دعا ہے کہ وہ جلد سے جلد تندرست اور توانا ہوجائیں۔جبکہ سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق تاحال ایسا کوئی کورٹ آرڈر نہیں آیا ہے کہ پانامہ کیس کی صبح سماعت نہیں ہوگی یا ہوگی اس کا فیصلہ چیف جسٹس اور لارجربنچ کے سربراہ کریں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کو گزشتہ روز دل کی تکلیف شروع ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر انجیو گرافی کے بعد انہیں سٹنٹ ڈال دیا ہے اور اب انکی حالت بہتر بتائی جارہی اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس عظمت سعید کی علالت کے باعث پانامہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس کھوسہ نے کہا ہے کہ کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی دستیابی پر ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شریانوں میں خون جم گیا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain