تازہ تر ین

حافظ سعید کی رہائی …. تحریک چلانے کی دھمکی ، اہم ترین خبر سے ہلچل مچ گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جماعةالدعوة پاکستان، تحریک آزادی جموں کشمیر اور المحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت مختلف جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماﺅں کی نظربندیوں کیخلاف منگل کو بھی لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدر آباداورمظفر آباد سمیت ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعةالدعوةکی طرف سے پنجاب اسمبلی کے باہرمال روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح المحمدیہ سپیشل پرسن کی جانب سے گونگے بہرے افراد بھی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، قاری یعقوب شیخ،مولانا سیف اللہ خالد، ابوالہاشم ربانی و دیگر نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماﺅں کی نظربندی کے باوجود یکجہتی کشمیر کے پروگرام بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ کارکنان جلسوں، کانفرنسوں، کشمیر کارواں اور دیگر پروگراموںمیں شرکت کر کے دنیا کو مضبوط پیغام دیںکہ گرفتاریاں ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔ حالیہ نظربندیوں کیخلاف سول سوسائٹی نے بھی مختلف شہروںمیں احتجاج کیااور شدید مذمت کی۔ احتجاجی مظاہروں میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس دوران انڈیا کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے جاتے رہے۔ مظاہروںمیں شریک افراد کی طرف سے جماعة الدعوة کے حق میں جبکہ انڈیااور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ شرکاءنے بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جماعة الدعوة اورحافظ محمد سعید کے حق میں تحریریں درج تھیں۔بھارتی دباﺅ پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کی نظربندیوں پر شرکا میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔پنجاب اسمبلی کے باہر جماعةالدعوة لاہور اور المحمدیہ سپیشل پرسن کی جانب سے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہروں سے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،مولانا سیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود، جماعةالدعوة لاہور کے مسﺅل ابوالہاشم ربانی،انجمن تاجران ہال روڈ کے جنرل سیکرٹری معظم علی خاں، صاحبزادہ عارف نعیم، مولانا شکیل الرحمن ناصر، قاری شفیق قادری، عبدالحمید بھٹہ، علی عمران شاہین،عبدالحفیظ رانا ایڈووکیٹ، مولانا مسعود الرحمن جانباز، حافظ عثمان شفیق، انجینئر محمد حارث ودیگر نے خطاب کیا۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کا حکم نامہ اسلام آباد سے نہیں دہلی اور واشنگٹن سے آیا ہے۔ وہ پہلے بھی گرفتار ہوئے اور اس فیصلہ کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن جماعةالدعوة کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔انہوںنے کہاکہ نظربندی کے باوجود یکجہتی کشمیر کے پروگرام بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ کارکنان جلسوں، کانفرنسوں، کشمیر کارواں اور دیگر پروگراموںمیں شرکت کر کے دنیا کو مضبوط پیغام دیںکہ گرفتاریاں ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔ مولانا سیف اللہ خالد، جماعةالدعوة لاہور کے مسﺅل ابوالہاشم ربانی،حافظ محمد مسعود،انجمن تاجران ہال روڈ کے جنرل سیکرٹری معظم علی خاں، صاحبزادہ عارف نعیم، مولانا شکیل الرحمن ناصر، قاری شفیق قادری، عبدالحمید بھٹہ، علی عمران شاہین،عبدالحفیظ رانا ایڈووکیٹ، مولانا مسعود الرحمن جانباز، حافظ عثمان شفیق، انجینئر محمد حارث ودیگر نے کہاکہ پاکستانی قوم ان بلا جواز نظربندیوں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہیں فی الفور ختم کیا جائے۔ حافظ محمد سعید و دیگر کو بھارتی دباﺅ پر نظربند کیا گیا اور انڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جماعةالدعوة ایک محب وطن جماعت ہے جس کے خلاف پورے ملک میں ایک ایف آئی آر بھی نہیں ہے۔ حافظ محمد سعید نے حریت لیڈروں کے ہمراہ 2017ءکو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد بھارتی دباﺅ پر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملتان میں تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے نواں شہر چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ سے چیئر مین نظریہ پاکستان رابطہ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ،سابق صدر ہائی کورٹ بارسید اطہر شاہ بخاری،رہنما پیپلز پارٹی عبداللہ میو،تحریک آزدی جموں کشمیر جنوبی پنجاب کے مسﺅل ابو معاذ عمران،صدرجمیعت علمائے پاکستان ملتان سیدکفیل شاہ بخاری ،تحریک آزادی جموں کشمیر ضلع ملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمد،ایڈوکیٹ فیصل میونے خطاب کیا۔ اس دوران بھارتی جھنڈے بھی جلائے گئے۔ مظاہرین کی طرف سے حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ اور کیا جماعةالدعوةکا جرم خدمت انسانیت ہے؟ جیسی تحریریں درج تھیں۔ فیصل آباد میں سول سوسائٹی اور جماعةالدعوة کی طرف سے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرہ اور ریلی سے جماعةالدعوة فیصل آباد کے مسﺅل فیاض احمد،قاری عبدالشکور،بصیر احمد، حق نواز، عبدالرزاق عابد و دیگر نے خطاب کیا۔ گوجرانوالہ میں مرکز ام القریٰ جی ٹی روڈ سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ اور ریلی سے جماعةالدعوة گوجرانوالہ کے مسﺅل احسان اللہ، سکھ رہنما جسی سنگھ و دیگر نے خطاب کیا اور حافظ محمد سعید و دیگر کی نظربندیوں کی سخت مذمت کی گئی۔ اسلام آبادمیں سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ راولپنڈی میںلیاقت باغ کے سامنے سول سوسائٹی اور جماعةالدعوة کی طرف سے بڑے مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے جماعةالدعوة اسلام آباد کے مسﺅل شفیق الرحمن ، مولانا عبدالرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کراچی کے مسﺅل مزمل اقبال ہاشمی،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، علیم غوری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا احسان، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما انس مدنی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما حافظ صادق، جماعة الدعوة کے رہنما شاہد محمود، حافظ محمد امجد و دیگر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران غلطیاں دہرانے سے باز آئیں، کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے ملک میںبھارتی ایجنڈا پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ بھارت و امریکہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔
احتجاجی مظاہرے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain