تازہ تر ین

وزیر اعظم کا مخالفین کو کھلم کھلا چیلنج

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے مضبوط انفرااسٹرکچر ضروری ہے،ہیلی کاپٹر پر گھومنے والے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں، اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے،ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے،2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے موجود ہوگی،ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں،معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں۔جمعہ کوکراچی میں حیدرآباد موٹروے سیکشن ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہہ شاہراہوں،موٹرویزکاجال بچھارہے ہیں،ایم 9اسی کی کڑی ہے،انہوں نے کہاکہ آج اپنی آنکھوں سے نیا پاکستان تعمیر ہوتا دیکھ رہے ہیں، 60فیصدسےزائد کام مکمل ہوچکاہے،پل بن رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام سے 2013میں جو وعدے کیے ان کو2018تک پورا کررہے ہیں،منزل تک پہنچنے کےلئے راستوں کوآسان بناناہوتا ہے،اگرترقی ہماری منزل ہے توپھرموٹروے ہمارے لیے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ شاہراہوں کی تعمیرسےلوگ قریب آتے ہیں فاصلے کم ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی ترقی کے خواب کوتعبیردی۔وزیراعظم نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سڑکوں کی کیا ضرورت ہے،چارٹر طیاروں پر اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہاکہ اس ملک کے عوام کو سڑکوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی 3سال کی دن رات محنت کاثمر سامنے آرہا ہے،انہوں نے کہاکہ جو ہوائی جہازوں پر اڑتے ہیں وہ کبھی زمین پر اتر کردیکھیں عوام کو سڑکوں کی کیاضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ چاہتے ہیں بلوچستان کی تبدیلی پوری دنیا کو نظر آئے، بلوچستان دیگر صوبوں کے ساتھ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے مضبوط انفرااسٹرکچر ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2013 میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کررہے ہیں اور 2018 تک تمام وعدے پورے ہوں گے، ہم نے تین سال قبل تعمیر پاکستان کے سفر کا آغاز کیا تھا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے جو نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے، معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں’۔ان کے مطابق پاکستان میں عالمی معیار کی موٹروے بن رہی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ 2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے موجود ہوگی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ضرورتیں زیادہ اور وسائل کم ہیں لیکن گذشتہ تین سال کے دوران وسائل کا اضافہ ہوا ہے جسے ہم عوام کی فلاح پر صرف کررہے ہیں’۔دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔موٹروے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں نئے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔کراچی آمد پر وزیراعظم نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے، لینڈ کرتے ہی دلچسپ جملے سندھ حکومت کی جانب پیش کیے اور کہا کہ سندھ میں متحرک گورنر لگا دیا، اب تو وزیر اعلیٰ اور گورنو دونوں ہی جواں سال ہیں۔ وزیراعظم کے مکالمے پر کراچی ایئر پورٹ پر قہقے گونج اٹھے۔حلف اٹھاتے ہی گورنرسندھ کا پہلا مصروف دن گزار، محمد زبیر نے جمعہ کے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ نوازشریف نے بھی گورنر سندھ کو گرمجوشی سے جواب دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain