تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کی ریلی میں فائرنگ, اہم شخصیت جاں بحق

ہارون آباد، لاہور، کراچی، ملتان (نمائندگان خبریں) سیاسی مخالفین کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں پی پی رہنماءشوکت بسرا زخمی اور ان کا پرسنل اسسٹنٹ امتیاز جاں بحق ہو گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا نے مسلم لیگ (ضیاء) کے ایم این اے اعجاز الحق اور ایم پی اے کی جانب سے مختلف لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے پر گزشتہ روز احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شوکت بسرا اپنے اعلان کے مطابقپیر کو دھماکہ چوک پہنچے اور کارکنوں کے ہمراہ دھرنے دیدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین نے دھرنے کیلئے لگائے گئے کیمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوکت بسرا زخمی اور ان کے سیکرٹری امتیاز جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شوکت بسرا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ شوکت بسراءکے دھرنے کے موقع پر مسلم لیگ (ضیاء ) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شوکت بسراء پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور ضیاءکے حواری بری الزمہ نہیں ہوسکتے ، شوکت بسرا اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میںلاکھڑا کیا جائے ۔ دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ہفتہ کو جاری ایک بیا ن میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شوکت بسرا پر حملہ اور انکے سیکرٹری کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں پر حملے سے ن لیگ اور ضیا کے حواری بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔انہوںنے کہا کہ شوکت بسرا عوام اور جمہوریت کے سپاہی ہیں۔بزدلانہ حملوں سے پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے ۔شوکت بسرا پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ،پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشاءدولتانہ نے ہارون آباد میں اعجاز الحق گروپ کے مسلح غندہ عناصرکی جانب سے انتظامیہ ہارون آباد کے سرپرستی میں کھولے عام اسلحہ کے بے دریغ استعمال اور فائرنگ کے ذریعے پارٹی کارکن امتیاز رندھاواکی شہادت اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شوکت محمودبسراءسمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں کو شدید زخمی کیے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش اور سخت ردِ عمل میں کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو کر اپنے مخالفین اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کو انتقامی سیاسی بنیادوں پر ریاستی انتظامیہ کی سرپرستی میں ان کا قتل عام کروانے کی راوش پر چل نکلے ہیں جس کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔ لاہور پریس کلب کے باہر پی پی کے جیالوں نے شوکت بسرا پر قاتلانہ حملہ کے خلاف مظاہرہ کیا ٹائر نذر آتش کئے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ چےئرمےن پےپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور فائرنگ سے زخمی ہونے والے پارٹی رہنماءشوکت بسرا کو رےسکےو کرنے کےلئے خصوصی طےارہ بھجواےا ۔ذرائع کے مطابق بہاولپور مےں پےپلزپارٹی کے رہنماءشوکت بسرا فائرنگ سے شدےد زخمی ہوگئے تھے جس کو رےسکےو کرنے کےلئے بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طےارہ بھےجا جس مےں شوکت بسرا کو زخمی حالت مےں بہاولپور کے ہسپتال مےں منتقل کےا گےا ۔ بلاول بھٹوز رداری نے شوکت بسرا کو میرا آغا خان ہسپتال سے علاج کروانے کی ہدایت کی اور شوکت بسرا کو کراچی بھیج دیا ہے۔ سکھرقومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عاید کیاہے کہا ہے کہ شوکت بسرا پر قاتلانہ حملہ حکمران جماعت کی کھلی دہشت گردی ہے اور اس طرح کے بذدلانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو پیپلزپارٹی کو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور دنیا جانتی ہیے کہ ہم سر کٹانا تو جانتے ہیں مگر ظالم اور جابر کے آگے سر جھکانا نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا قاتلوں اور حملہ اوروں کو فورا گرفتار کیا جائےاور انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے کسی ایک جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں اور ہم کسی کی سیاسی اجارہ داری کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ انہیں نے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے شوکت بسرا کے اسسٹنٹ کی شہادت پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اسے حکمران ٹولے کی سفاکی قرار دیا۔ملتان سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پی پی رہنما شوکت بسرا کو فون کیا اور ان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔سابق وزیراعظم نے شوکت بسرا کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔سابق وزیراعظم نے اس موقع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی پی کارکن امتیازکی ہلاکت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی پر فائرنگ افسوسناک ہے۔پنجاب حکومت ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain