تازہ تر ین

ثانیہ بچوں کو ٹینس کے گرسکھائیں گی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اب بچوں کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دیں گی۔ ٹینس اسٹار نے حیدر آباد میں اپنے گھر کے قریب کڈز اکیڈمی قائم کر دی۔ ثانیہ نے 2013 میں پہلی اکیڈمی کی بنیاد رکھی ،اب دوسری اکیڈمی کو صرف بچوں کے لیے مخصوص کیا ہے۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹینس کی کھلاڑی بننے کیلئے بچپن میں بڑی مشکلات پیش آئیں۔ اس لیے وہ اب بچوں کو ٹریننگ کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہیں۔ یہ اکیڈمی ان کے گھر کے قریب ہے اس لیے وہ بچوں کو بھرپور ٹائم دیں گی۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں تین سے آٹھ سال کے بچوں کو تربیت دی جا ئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain