تازہ تر ین

ٹیسٹ کپتانی نے مجھے بہتر کھلاڑی بنا دیا

کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی نے حالیہ فارم اور کامیابیوں کا کریڈٹ ٹیسٹ کپتانی میں پروموشن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ یہ سیزن ڈوپلیسی کیلئے کامیاب ترین ثابت ہوا ہے، انہوں نے 10 میچز میں 3 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 640 رنز بنا رکھے ہیں۔ ڈوپلیسی نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیریئر بہترین 185 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیسٹ کپتان میں پہلے سے زیادہ بہتر کھلاڑی بن گیا ہوں، پہلے میرا ہدف اچھا کھلاڑی بننا تھا لیکن اب مجھے عظیم کھلاڑی بننے کا چیلنج درپیش ہے اور مقصد کے حصول کیلئے میں سخت محنت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی طرف سے پہلی ون ڈے ڈبل سنچری اور بڑی اننگز کا ریکارڈ قائم کرنا میرے ذہن میں نہیں تھا، مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain