تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی ایک ا ور چوری پکری گئی ، ریاستی طاقت کو ذاتی شوگر ملز بنانے کے لئے استعمال کیا گیا تاہم سپریم کورٹ نے ان کو بے نقاب کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، پانامہ لیکس کا مقدمہ زیر سماعت ہونے کے باوجود ریاستی طاقت استعمال کر کے خاندانی شوگر ملز بنائے جا رہے ہیں تاہم ان کی یہ چوری بھی پکڑی گئی اور عدالت عظمیٰ نے ان شوگر ملوں پر کام روکنے کا حکم دے کر ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ جس کے بعد عوام میں ان کی پوزیشن مزید کمزور ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ 1روز قبل سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے 3ملوں کو کام سے روک دیا تھا جن میں اتفاق، حسیب، اور وقاص شوگر مل شامل ہے۔عمران نے کہا کہ پانامہ کیس منظر عام پر آنے سے شریف فیملی ہی نہیں تمام ادارے بھی بے نقاب ہوگئے، ثابت ہوگیا کہ انہوں نے تمام ادارے مفلوج بنا رکھے ہیں، چیئرمین نیب کو سپریم جوڈیشل کونسل میں لیجانے کا مطالبہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پانامہ کیس میں یہ چیز واضح ہو چکی ہے ، ججز صاحبان اس کیس کو دونوں فریقوں کے وکلا سے بھی زیادہ جان چکے ہیں، اس کیس میں تکنیکی انصاف نہیں ہوسکتا، شریف فیملی کے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ عدالت قطری خط کو تسلیم کرلے اور اگر ایسا کیا گیا تو ایسا رخنہ پڑ جائیگا جسکا مداوا ممکن نہ ہوگا، پاکستانی قوم بہت عرصہ سے جانتی ہے کہ شریف فیملی کرپٹ ہے اس نے اداروں کو تباہ کیا، ان کی کرپشن پہ 1993میں ایک کتاب منظر عام پر آگئی تھی، عمران خان نے کہا کہ قطری حکومت کی وضاحت کے بعد شریف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ کاروبار نجی معاملہ تھا، اگر نجی معاملہ ہے تو ساری حکومتی مشینری اور وزراءکیوں انکو بچانے پر لگی ہے، ثابت ہوگیا کہ قطری شہزادہ ان کا کاروباری حصہ دار ہے تو پھر ایل این جی ٹھیکہ تو شریف خاندان نے خود کو ہی دیاہے، نوازشریف دراصل سمجھتے تھے کہ جیسا چل رہا ہے ویسا ہی چلتا رہے گا، ان کے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پانامہ کیس اسی نہج تک پہنچ جائیگا، میٹرو بس سمیت کئی بڑے پراجیکٹس کی تفصیلات قوم کو نہ بتائی گئیں ،اب ایل این جی ٹھیکہ کے ذریعے اربوں روپے کمارہے ہیں، اس ٹھیکے کی تفصیلات بھی بتانے سے انکار کردیاگیا، میں پوچھتا ہوں کہ کوئی عوامی منصوبہ خفیہ کیسے ہوسکتا ہے، شریف برادران کی کرپشن ایک طرف اور ساری قوم کی کرپشن ایک طرف ، یہ تو انکا پلڑا بھاری رہیگا، 30سال سے پنجاب پہ قابض اس گروپ نے مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے جس کے باعث لوگ ان کے سامنے کھڑے ہونے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain