تازہ تر ین

سپر لیگ سکینڈل, اہم کھلاڑی وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار, دیکھئے بڑی خبر

دبئی/لاہور( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا¾ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر محمد عرفان ¾ شاہ زیب حسن اور ذو الفقار بابر سے پوچھ گچھ گئی ¾ موبائل کا ڈیٹابھی حاصل کرلیا جبکہ پی ایس کے چیئر مین نجم سیٹھی نے تصدیق کیا ہے کہ محمد عرفان ¾ شاہ زیب حسن اور ذو الفقار بابر سے پوچھ گئی ہے تاہم تینوں کھلاڑیوں کو معطل نہیں کیا گیا ¾ پی ایس ایل جاری رکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ¾ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر محمد عرفان ¾ شاہ زیب حسن اور ذو الفقار بابر سے پوچھ گچھ گئی ¾ موبائل کا ڈیٹابھی حاصل کرلیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق پی ایس ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے حوالے سے دیگر کھلاڑیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔نجم سیٹھی کے مطابق جن کھلاڑیوں سے تفتیش کی گئی، ان میں محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر شامل ہیں تاہم انھیں معطل نہیں کیا گیا اور وہ پی ایس ایل میں کھیل جاری رکھیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انکوائری جاری رہے گی اور اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کرنے کے لیے اپنا کام کرتا رہے گا۔ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی پاکستان سپر لیگ سے باہر کرکے ملک واپس بھیج دیا گیا تھا اور ان کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد خالد لطیف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ خالد لطیف نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں شرجیل ساتھ لے کر گئے تھے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان ، خالد لطیف اور رعرفان کا موبائل قبضے میں لے لئے ہیں اور ان کے نمبرز پر آنے والی کالز کا ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے جس سے تحقیقات میں مدد ملنے کا قوی امکان ہیں ۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں شرجیل خان ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے ¾ محمد عرفان نے بھی چار اوورز میں دو وکٹیں لیں اور ستائیس رنز دیئے جبکہ خالد لطیف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی الیون میں نمائندگی نہ مل سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے مبینہ طور پر جواریوں سے رابطوں اور تین کھلاڑیوں کو معطل کئے جانے کے بعد پاکستان بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مقامی پولیس کو اس سلسلہ میں ریکارڈ مرتب کر کے کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ بتایا گیا کہ جواریوں نے بھی پولیس کے کسی بھی ایکشن سے بچنے کےلئے خفیہ مقامات پر بیٹھ کر میچوں پرجواءکر ارہے ہیں اور انہیں مبینہ طو رپر کئی پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے ۔ دوسری طرف شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے اس اقدام پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواریوں سے رابطہ کرنے والے کھلاڑی صرف کرکٹ کے کھیل نہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں ایسے کھلاڑیوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے ۔ سپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج کرنل محمد اعظم خان نے پکڑا اور ان کی نشاندہی کی جس کے بعد کھلاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل بکیز نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کئی کھلاڑیوں نے بکیز کو خراب کارکردگی کا یقین دلایا تھا۔کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش قبول کی جبکہ کچھ نے پیشکش سن کر آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام یا پی سی بی حکام کو آگاہ نہیں کیا جس کے بعد کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ شرجیل خان کی بکی سے ملاقات ناصر جمشید کے کہنے پر ہوئی۔ یہ خبریں سامنے آنے پر کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور جس چینل نے یہ خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک بک میکر کا کہنا ہے کہ یہ تمام میچ پہلے سے ہی فکس ہیں اور اس ایونٹ پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے ہیں وہ پہلے دو میچوں میں ہی پورے کئے جا چکے ہیں۔بک میکر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیز داو¿ پر ہے ، یعنی میچ ہونے سے پہلے ہی دبئی کے تمام بڑے ہوٹلوں میں کمرے بک ہو چکے ہیں اور بھارت اور لاہور کے سٹے باز وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بک میکر نے کہا کہ لیگ کے پہلے دو میچ جس طرح کرائے گئے ہیں انہوں نے بک میکرز اور پنٹرز کو بھی فارغ کر دیا ہے اور پورے ٹورنامنٹ کے پیسے پورے کر لئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بک میکر بٹ نے کہا کہ تمام کھلاڑی پہلے سے ہی بک ہیں، یہ میچ نہیں بلکہ بہت بڑا جوائ ہو رہا ہے، کسی شریف آدمی سے پوچھیں جسے کرکٹ کی الف، ب کا بھی نہیں پتہ، وہ بھی کہے گا کہ جوائ ہو رہا ہے۔ بک میکر کا کہنا تھا کہ دبئی میں بہت بڑی بک ہے جو لاہور سے دبئی میں اکٹھی ہوتی ہے اور انگلینڈ میں اکٹھی ہوتی ہے، ہمارے ملک سے پانی کی طرح پیسہ جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain