تازہ تر ین

آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان…. اہم اعلان کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نے مقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کے کردارکی بھی تعریف کی۔اس موقع پر آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے جب کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے جب کہ امن وامان کی مزید بہتری اور معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے کیوں کہ علاقے میں دیر پا امن کے لئے اقتصادی ترقی اہم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain