تازہ تر ین

دہشتگردوں ، سہولت کاروں کا پیچھا کرینگے

راولپنڈی/ لاہور(وقائع نگار)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ملک بھر میں پیچھا کیا جائے گا انہیں کسی کونے میں نہیں چھپنے دیں گے،سانحہ لاہور جیسے واقعات سے ہمارے قومی عزم میں کمی نہیں آئے گی اور نہ ہی اس سے دہشت گردی کے خلاف جاری ہماری کوششیں متاثر ہوں گی ،ہر قسم کے دہشت گردوں ، ان کے سرپرستوں ، مالی مدد کرنے والوں ، منصوبہ سازوں اور ترغیب دینے والے ملکی اور غیر ملکی عناصر کا ملک بھر میں تعاقب کریں گے،پی ایس ایل کا فائنل اپنے شیڈول کے مطابق کرانے کےلئے فوج بھرپور معاونت کرے گی، ڈی آئی جی مبین اور قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ہم اس غیر انسانی سوچ کو شکست دے کر دم لیں گے اور ایک قوم بن کر ہم ایسا کریں گے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جارنے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں کورہیڈکوآرٹرز میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے آرمی چیف کو گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسے واقعات سے ہمارے قومی عزم میں کمی نہیں آئے گی اور نہ ہی اس سے دہشت گردی کے خلاف جاری ہماری کوششیں متاثر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ملک بھر میں پیچھا جائے گا انہیں کسی کونے میں نہیں چھپنے دیں گے ،ہر قسم کے دہشت گردوں ، ان کے سرپرستوں ، مالی مدد کرنے والوں ، منصوبہ سازوں اور ترغیب دینے والے ملکی اور غیر ملکی عناصر کا ملک بھر میں تعاقب کریں گے ۔ آرمی چیف نے گزشتہ رات لاہور میں ہونے والے دھماکے کے مجرمان کو تلاش کرنے کےلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں افغانیوں سمیت دیگرکو گرفتار کیا گیا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل میچ متاثر ہونے سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل اپنے شیڈول کے مطابق کرانے کےلئے فوج بھرپور معاونت کرے گی۔ بعدازاں آرمی چیف نے گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی مبین کے گھر گئے اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہید کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ان کے بہادر بیٹے اور قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ہم اس غیر انسانی سوچ کو شکست دے کر دم لیں گے اور ایک قوم بن کر ہم ایسا کریں گے ۔آرمی چیف نے گزشتہ رات دھماکے میں شہید ہونے والے دیگر افراد کے خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے سروسز ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت بھی کی اور انہیں یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔ دریں اثناء نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کومبنگ آپریشن کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا ۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن سے پہلے پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ دریں اثناءآرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات ہمارے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہ ہی دہشتگردی کیخلاف جاری کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں،ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں ،انکے مالی مدد گاروں ، منصوبہ سازوں اور بیرونی مددگاروں کوملک بھر میں تلاش کر کے نشانہ بنایا جائیگا ،ہم اپنی کئی سال کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ،پی ایس ایل فائنل کے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے پاک فوج متعلقہ اداروں کی مدد کریگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی ۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آرمی چیف کو گزشتہ رات ہونیوالے بم دھماکے کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعات نہ تو ہمارے قومی عزم کو کمزور اور نہ ہی دہشتگردی کیخلاف جاری کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں ،انکے مالی مدد گاروں ، منصوبہ سازوں اور باہر سے مدد دینے والوں کو ملک بھر میں تلاش کر کے نشانہ بنایا جائیگا انکو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور بھر پور جواب دینگے۔ ہم اپنی کئی سال کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات ہونیوالے دھماکے کے ذمہ داران کا پتہ چلانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں کچھ افغانوں سمیت اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کیلئے کوششوں میں تیزی لائی جائے ۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کو سبو تاژ کرنے سے اس واقعہ کے تعلق کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج فائنل میچ کے اپنے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی بھر پور مدد کریگی۔
لاہور (آئی این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ حق و باطل کے درمیان معرکہ ہے جس میں ہم حق پر ہیں ، قومی عزم کے ذریعے دشمن کو شکست دیں گے ، حکومت ملک میں قیام امن کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں، دہشت گردی کی مذموم کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، دہشتگردی اور اس کے نظریے کے کینسر کا جلد خاتمہ ہو گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہی ہمارے لئے واحد آپشن ہے اس جنگ میں فوج ، فوجی و سول قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے بے شمار قربانیاں دیں،قوم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور صوبائی کابینہ کے ممبران نے شرکت کی ۔وزیراعظم کو سانحہ لاہور سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ، وزیراعظم نے لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ فوج اور دیگر عسکری و سول قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس جنگ میں عظیم کامیابیوں کے لئے بیشمار قربانیاں دیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیام امن کےلئے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں ،دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ان واقعات کو ہر صورت روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ، ہم اس جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں ۔ مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ حق و باطل کے درمیان جنگ ہے اور ہم بطور قوم تاریخ میں اس جنگ میں حق کی راہ پر ہیں ۔ قومی عزم کے ذریعے دشمن کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دہشت گردی اور اور اس کے نظریے کے کینسر کا جلد خاتمہ دیکھےںگے ، کامیاب جواب ہی ہمارے لئے واحد آپشن ہے ۔ مجھ سمیت پوری قوم بہادر پولیس افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی ۔اجلاس کو ایڈیشنل آئی جی انسداد دہشت گردی رائے طاہر نے بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت کر لی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے تحقیقات کا عمل تیز کرنے میں مدد ملی ہے ۔ پولیس کو نشانہ بنانا تھا اور حملہ آور کو ہائی پروفائل افسر مل گئے ۔ احمد مبین اور دیگر افسروں کا آنا طے نہیں تھا ۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ کومبینگ آپریشنز سی ٹی ڈی سی اور پولیس ہی کرے گی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج نے حادثے کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا ،2016میں دہشت گردی کے 12منصوبے ناکام بنائے گئے ، انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب میں 231دہشت گردوں کو ہلاک کیا ،769دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس حکومت کی مدد سے جلد دہشت گردوں سے انتقام لیں گے ،شہداءنے قوم کے لئے بے مثال قربانیاں دیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا ۔اجلاس میں شہداءلاہور کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain