تازہ تر ین

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو بڑی شکست

شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔شارجہ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف میچ کی ا?خری گیند پر حاصل کیا۔ مصباح الیون کی جانب سے ڈیوان اسمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رفعت 11 رنز پر آو¿ٹ ہوئے تو ہیڈن بھی 2 رنز ہی بناسکے اور سیم بلنگز بھی 11 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق 5 اور شین واٹسن 30 رنز بنا کر آخری اوور کی پانچویں گیند پر 2 رنز لیتے ہوئے رن آو¿ٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، جنید خان، شکیب الحسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain