تازہ تر ین

عبدالقادرکامیچ فکسرزکوکڑی سزادینے کامطالبہ

لاہور(یوا ین پی)سابق لیگ سپنر گگلی ماسٹر عبدالقادر نے میچ فکسنگ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ کے کرداروں کو کڑی سزا ملنی چاہئے، ماضی میں ایسا ہوتا تو آج پاکستانی کرکٹ کرپشن سے آلودہ نہ ہوتی۔ نااہل لوگوں نے پاکستانی کرکٹ کو تماشہ بنا دیا ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف ہوں یا کوئی اور، فکسنگ کے کرداروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر کا کہنا تھا کہ نااہل لوگوں نے پاکستانی کرکٹ کو تماشہ بنا دیا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف ہوں یا کوئی اور، فکسنگ کے کرداروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔ عبد القادر کے مطابق فکسنگ پر وسیم اکرم، وقار یونس، انضمام اور مشتاق وغیرہ کو ماضی میں سزائیں نہ ملیں، اسی لئے آج کا کرکٹر کرپشن کرنے میں بے خوف ہے۔عبد القادر نے گول میز کانفرنس کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر پی سی بی گول میز کانفرنس میں بلایابھی تو نہیں جاﺅں گا۔ بورڈ حکام کو گویا ٹھینگا دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن گوروں کو بھاری معاوضے دیتے ہیں، مشورے بھی انہیں سے لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain