تازہ تر ین

پی ایس فائنل …. آرمی چیف کا اہم اعلان

دبئی (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین پی ایس ایل نے کی ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے مقام کے تعین سے متعلق اجلاس میں فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی ایس ایل نے تبادلہ خیال کیا جس میں فرنچائز مالکان نے اپنی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل کے حوالے سے تاثرات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2017 کے ایڈیشن کا انعقاد لاہور میں ہی ہو گا جو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں لیکن لیگ کا فائنل رواں سال لاہور میں ہی منعقد کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی اور ان کھلاڑیوں کو اضافی 10ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرا چکے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں سربراہان مملکت کی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔یاد رہے کہ رواں سال ایونٹ سے قبل ہی لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کیا جا سکے گزشتہ روز آئی سی سی کیلئے پاکستان کیلئے ٹاس فورس کے سربراہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے پاکستان کو محفوظ مقام قرار دیتے ہوئے لیگ کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کی حمایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق 50غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ نجی ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سیکیورٹی کی تمام ذمہ داری پاک فوج کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی پاک فوج کے سپردکر دی گئی ہے ،پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پریذیڈینشیل سیکیورٹی دی جائے گی ،ہوٹل سے سٹیڈیم تک جانے والے راستے پر سخت ترین سیکیورٹی ہو گی اور اس روٹ کر عام ٹریفک کیلئے بند کر دیاجائے گا جبکہ راست میں آنے والی تمام اہم عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گے ۔جبکہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain