تازہ تر ین

پاکستانی قوم دنیا میں ایک الگ ثقافتی پہچان رکھتی ہے

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان جہاں بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے وہاں پاکستانی قوم پوری دنیا میں اپنی ایک الگ ثقافتی پہچان بھی رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار نیپال کے سفیر (Sewa Lasmal Adhikari)نے الحمراءآرٹس کونسل کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر (ر)عطاءمحمد خان کے ساتھ املاقات کے دوران کیا، انھوںنے پاکستان اورنیپال کودوطرفہ ثقافتی تعلقات کے رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر روز دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم الحمراءآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے دو طرفہ ثقافتی تعلقات مضبوط ومستحکم بناسکتے ہیں۔یہ پر امن قوم ہے اس کی تہذیب میں اسلامتی پنہاں ہے اس ادارہ نے دنیا بھرمیں امن کا پیغام عام کرنے میں بنیاد ی کردار کیا ہے اور ہم اس ادارہ میں31مارچ کو2017کو ایک ثقافتی شو کرنے چاہتے ہیں۔ جس پر کیپٹن(ر) عطاءمحمد خان نے انھیں خوش آمدید کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اقتصادی وتجارتی تعلقات بڑھانے کے خواں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ثقافتی پروگرام کے ذریعے دوطرفہ مستحکم تعلقات کا عز م بھی رکھتے ہیں انھوں نے الحمراءکی بین الاقوامی سطح پر پہچان کو سراہتے ہوئے کہا اس پہچان کی وجہ یہاں کی پروگرامنگ ہے جو اب قومی سطح سے آگے بڑھ کر بین الاقوامی حدوں کو چھور ہی ہیں۔ انھوں نے الحمراءآرٹس کونسل دورہ بھی کیا۔ انھوں نے ہمارے قومی شاعر اور عالمی مفکر علامہ اقبال کا مجسمہ دیکھا۔ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل(الحمرائ)اس ملاقا ت کے دوران نے مزید کہا کہ ہم عالم کے ساتھ تعلقات کی نئی اور مستحکم جہتیں تلاش کر رہے ہیں، یہ ادارہ دنیا کے ساتھ پاکستان کے بہتر ین تعلقات بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، یہ ادارہ اسی خواہش کا اظہار ہے کہ یہاں سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں فروع پارہا ہے۔اس مو قع پر ڈ پٹی چیف آف مشن(Tirtha Aryal)اور کوارڈنیٹر ڈاکٹر برن بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain