لندن(نیوزایجنسیاں) ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی گھریلو ”لڑائی“ غلطی سے سوشل میڈیا پر براہ راست نشر ہوگئی۔سربین کھلاڑی گزشتہ دنوں ٹریننگ سیشن کی لائیو ویڈیو شائقین سے شیئرکررہے تھے۔، کیمرااہلیہ نے تھاما ہوا تھا، وہ اپنی ٹریننگ سے متعلق آگاہ کررہے تھے، بعد میں یہ سمجھ کر کہ لائیو سیشن ختم ہو گیا جوکووچ نے کیمرا اپنی اہلیہ کے ہاتھوں سے چھین لیا۔جواب میں جیلینا نینا گواری نے اظہار کرتے ہوئے کچھ سخت باتیں کہیں، یہ مناظر بھی براہ راست نشر ہوگئے اور جوڑا مذاق کا نشانہ بن گیا۔
