تازہ تر ین

سپر لیگ فائنل :جن کو ٹکٹس نہیں ملیں ان کیلئے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کرکٹ کا جنون پورے جوش پر پہنچ چکا‘ جس کے باعث کاروباری اداروں کیلئے رکھی گئیں ٹکٹیں بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کرکٹ جنونیوں کے بینکوں کے باہر ڈیرے۔ پانچ سو روپے والی ٹکٹ کو زمین کھا گئی یا آسمان‘ ایسی نایاب ہوئیں کہ ڈھونڈے سے بھی نہ ملیں۔ ٹکٹ خریدنے کیلئے ٹکٹ کے لئے مخصوص بینکوں کے باہر شائقین کرکٹ کی صبح ہی قطاریں لگ گئیں۔ بینکوں کے باہر انتظامیہ نے نوٹس لگوا دیئے کہ ان کے پاس پانچ سو والی ٹکٹ ہی نہیں۔ شائقین کرکٹ سارا دن ٹکٹوں کے لئے خواری کاٹتے رہے اور بینکوں کے باہر گھنٹوں ٹکٹ لینے کے انتظار میں کھڑے رہے۔ شائقین کرکٹ نے کہا ہے یہ کیسا پی ایس ایل کا فائنل ہورہا ہے‘ متوسط طبقے کے لوگوں کو ٹکٹیں ہی دستیاب نہیں ہورہے۔ اگر 8 ہزار یا 12 ہزار کا ٹکٹ لے کر ہی فائنل دیکھنا ہے تو پھر کیا دبئی یزادہ بہتر نہیں تھا کہ وہاں جاکر دیکھ لیتے۔ بہت سے لوگوں نے کہا بہتر ہوتا پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرواتے ہی نہیں۔ جوہر ٹاﺅن بینک آف پنجاب میں 4‘ 8 اور 12 ہزار‘ مسلم ٹاﺅن برانچ میں 8 اور 12 ہزار‘ اقبال ٹاﺅن میں 4‘ 8 اور 12 ہزار‘ ماڈل ٹاﺅن میں صرف 12 ہزار‘ گلبرگ مین بلیوارڈ میں 8 اور 12 ہزار‘ کیولری گراﺅنڈ برانچ میں 8 اور 12 ہزار‘ ایجرٹن روڈ برانچ میں صرف 4 اور 8 ہزار‘ صدر میں 8 اور 12 ہزار روپے والے ٹکٹس رکھے گئے تھے جبکہ فیصل ٹاﺅن برانچ میں صرف 25 ٹکٹیں پانچ سو روپے فرروخت کئے گئے۔ شہریوں کا بینک آف پنجاب ٹاور مین بلیوارڈ گلبرگ کا باہر رش شائقین کا جم غفیر دیکھنے میں آیا‘ ٹکٹ خریدنے والوں میں شدید دھکم پیل بھی ہوئی۔ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے لئے بینکوں کے باہر موجود رہے۔ آن لائن ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ خواتین کی بھی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ پانچ سے چھ گھنٹے تک شائقین اور پولیس کے درمیان دھکم پیل چلتی رہی اور شائقین نے مین روڈ بھی بلاک کرنے کی کوشش کی لیکن شائقین کے اس عمل کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے رینجرز کے جوان بھی موجود تھے۔ شہریوں نے مسلسل احتجاج دھرنے اور نعرے بازی سے تنگ آکر پی سی بی انتظامیہ نے بینک کو مزید 200 ٹکٹیں فرام کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے بک گئیں۔ شائقین نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا چاہتی ہے اور سٹیڈیم میں عوامی ہجوم چاہتی ہے تو اسے چاہے کہ وہ میچ کا داخلہ مفت رکھتی۔ کچھ لوگوں نے کہا کم قیمت ٹکٹوں کی دستیابی بھی یقینی بناتی ۔ بہت سے لوگوں نے کا وہ دو روز سے ملتان‘ منڈی بہاﺅالدین‘ گجرات‘ گوجرانوالہ‘ ساہیوال اور دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں۔ وہ کرکٹ کی پاکستان میں بحالی چاہتے ہیں اور عالمی سطح پر یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں۔ بینک آف پنجاب ٹاور مین بلیوارڈ گلبرگ میں 5 سو روپے والی 4,500 ہزار والی 8,50 ہزار اور 12 ہزار والی ڈیڑھ ڈیڑھ سو ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔ پاکستان سپر لیگ فائنل کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی حکام کی ملی بھگت کی وجہ سے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 12 ہزار روپے رکھی گئی‘ جس کی وجہ سے ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہورہی ہیں جو شائقین کرکٹ کا استحصال ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت روکنے کا حکم دیا جائے اور شائقین کو سستی ٹکٹیں فراہم کی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain