تازہ تر ین

الیکٹرانک اور انفارمیشن انڈسٹری میں ریکارڈ ترقی …. حیرت انگیز انکشاف

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹری میں گذشتہ سال بڑی تیزی سے ترقی ہوئی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ توسیع کی حامل ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ ترقی 2015ءکے مقابلے میں 0.5فیصد کم رہی تا ہم اس صنعت سے ہونے والی پیداوار 2015ءکے مقابلے میں چار فیصد زیادہ تھی ، انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی ) کی وزارت کے مطابق اعدادوشمار الیکٹرانک انفارمیشن کی بڑی کمپنیوں سے حاصل کئے گئے ہیں جن کا سالانہ ریونیو تین ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ، اس صنعت کی تیزی سے ترقی کا راز انٹرنیٹ کی بنیاد پر قائم جدت پسندی اور انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے کی گئی حکومتی کوششوں میں ہے، چین میں 700ملین سے زیادہ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ 1.3ارب موبائل فون استعمال کرتے ہیں ، یہ تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ، 2016ءمیں چین نے 2.1ارب موبائل فون تیار کئے جبکہ گذشتہ سال سمارٹ فونز کی پیداوار 1.5ارب تک پہنچ گئی ، چین نے انفارمیشن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 1.2ٹریلین یوآن استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، 2016ءسے 2018ءتک موبائل کے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے رقوم خرچ کی جائیں گی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain