لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے انقلابی اقدامات کیے۔ کارکردگی کے حوالے سے خواتین، مردوں سے کس طرح کم نہیں ہیں۔ خواتین کو بااختیار کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاﺅن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ،صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین، خلیل طاہر سندھو، آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اور فوزیہ وقار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین مردوں سے کسی طح پیچھے نہیں۔ حکومت کی جانب سے منفی مساوات پر کام جاری ہے آج پنجاب اور وفاقی حکومت میں خواتین وزراءکی تعداد زیادہ ہے حکومت خواتین کے حقوق کے لئے انقلاببی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کیا۔ مرد اورخواتین کے درمیان تفریق کو ختم کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت خواتین کو معاشرے میں انکا قدم دلاکر ہی دم لے گی۔