کیلیفورنیا (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (آج) جمعہ کو مہم کا آغاز کریں گے۔ اعصام الحق اپنے نئے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔، فلورین ڈبلز ایونٹ میں اسپیشلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اعصام الحق اور فلورین کو پہلے راﺅنڈ میں سپین کے مرسیل گرانولرز اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کا چیلنج درپیش ہو گا۔
