لندن(نیوزایجنسیاں ) ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں برطانیہ کے اینڈی مرے انڈین ویلز کے گروپ میچ میں باہر ہونے کے باوجود سرفہرست کھلاڑی ہیں۔سربیا کے نوواک جوکووچ کو بھی مسلسل شکستوں کا سامنا ہے تاہم وہ واورینکا سے برتری لیے ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔، چوتھے نمبر جاپان کے کائی نیشیکوری اور کینیڈا کے میلوس راو¿نک سرفہرست پانچویں کھلاڑی ہیں۔سابق عالمی نمبرایک رافیل نڈال کی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹا نمبر ہے۔
