تازہ تر ین

”یہ ہے نیا پاکستان“, وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا مشیر بجلی چور نکلا

ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے کے مشیر سردار ادریس کا ہوٹل بجلی کا بل ادا کئے بغیر روشن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار ادریس کا ہوٹل ایبٹ آباد کی چھانگلہ گلی میں واقع ہے۔ عدم ادائیگی پر سردار ادریس کے ہوٹل کی بجلی تین ماہ سے معطل ہے۔ سردار ادریس نے ہوٹل کیلئے قریبی پوسٹ آفس کی بجلی حاصل کر لی۔ تین ماہ سے ہوٹل کی بجلی سرکاری دفتر سے استعمال کی جا رہی ہے۔ پوسٹ آفس انتظامیہ بھی ایم پی اے اثر و رسوخ کے باعث خاموش ہے۔ سردار ادریس تحریک انصاف ایبٹ آباد ریجن کے صدر بھی ہیں۔ اس حوالے سے سردار ادریس کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ بجلی کٹی ہوئی ہے یہ بھی نہیں معلوم بجلی چوری ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain