تازہ تر ین

مصباح کی بورڈ کے خلاف بغاوت

کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کے دستور کر جھٹلاتے ہوئے علم بغاوت بلند کردیا۔انہوں نے پی سی بی سے میچ فیس اور تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے کیساتھ ساتھ پلیئرز ایسوسی ایشن بنانے کا بھی عندیہ دیدیا۔گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی پلیئرز ایسوسی ایشن بنے تاکہ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے بہتر اور کوئی بھی غلط فہمی پیدا نہ ہو تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے جب بورڈ اور کھلاڑی اس حوالے سے مل جل کر کام کریں کیونکہ دوسری صورت میں ایسا ہونے کا امکان نہیں۔ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پی سی بی حکام خود بھی اس حوالے سے آگاہ ہوں گے اور ضروری نہیں کہ ان پر زور دیا جائے بلکہ اپنے وسائل کے لحاظ سے جو بھی اضافہ ممکن ہو اس پر غور کیا جائے کیونکہ اب اس کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کیلئے پرعزم مصباح نے کہا اپنے ماحول میں عمدہ کارکردگی کیلئے مشہور کیربین سائیڈکو بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جہاں پوری قوت اور مہارت کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت پڑے گی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain