تازہ تر ین

آسٹریلوی بلے باز کا بھارتی سرزمین پر بڑا اعزاز

دھرم شالہ(ویب ڈیسک) اسٹیون اسمتھ کی سنچری کے علاوہ ڈیوڈ وارنر اور میتھیو ویڈ کی نصف سنچریوں کے باوجود ا?سٹریلین ٹیم بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز 300 رنز تک محدود رہی،کلدیپ یادیو نے چار کھلاڑیوں کو برطرف کیا۔ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ پر چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کیخلاف ا?سٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ارادہ کیا تو میٹ رین شا کے ایک رن پر میدان چھوڑ جانے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 134 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ا?ٹھ چوکوں اور ایک چھکے سمیت 56 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے ساتھ ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں اور مہمان ٹیم 178 رنز پر پانچ وکٹیں کھو بیٹھی۔ اسٹیون اسمتھ نے چودہ چوکوں کی مدد سے 111 رنز اسکور کئے جبکہ ان کے ہمراہ کھیلنے والے میتھیو ویڈ نے 21 رنز بنانے والے پیٹ کمنز کے ساتھ اسکور 245 تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی لیکن رویندر جڈیجا نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنانے والے میتھیو ویڈ کو میدان بدر کر کے آسٹریلیا کو 300 رنز سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی کیونکہ اس کے بعد نیتھن لیون کو ہی 13 رنز بنانے کا موقع مل سکا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار جبکہ اومیش یادیو نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ بھارتی ٹیم نے ایک اوور کھیلا جس میں کوئی رن نہیں بن سکا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain