تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف دیدیا

برج ٹاو¿ن (ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس کے صدر مقام برِج ٹاو¿ن کے کنسِنگٹن اوول کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت بریتھ ویٹ کر رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے لوس اور والٹن اوپننگ کرنے آئے۔ لیوس نے 1 چھکے کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے۔ والٹن نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندیں کھیل کر 18 رنز سکور کئے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سیموئلز نے 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سمنز نے 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پولارڈ نے 1 چوکے کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور وہاب ریاض کی گیند پرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے جبکہ نرائن نے 5 گیندیں کھیل کر 1 رن سکور کیا اور شاداب خان ہی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ روومین پاول نے 1 چوکے کی مدد سے 5 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز بریتھویٹ نے 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندیں کھیل کر 17 رنز سکور کئے ہیں جبکہ ہولڈر نے 1 گیند کھیل کر 1 رن سکور کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain