لاہور (خصوصی رپورٹ)فیس بک پر توہین رسالت کے مرتکب افراد اورگستاخانہ مواد کی اشاعت کے معاملہ پر وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن آف پاکستان اور وزیرداخلہ کو لیگل نوٹس جاری کردیاگیا۔ لیگل نوٹس سلیم محمد چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیس بک کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مواد پر فوری پابندی عائد کروائی جائے اور وزارت اطلاعات اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری فیصلے پر عملدرآمد کرے، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ لیگل نوٹس میں استدعا کی گئی کہ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن آف پاکستان اور وزیرداخلہ 14دن میں نوٹس کا جواب دیں۔
