تازہ تر ین

پاکستان کرکٹ میں دھماکہ دار انٹری ، پہلے ہی میچ میں ریکارڈ قائم کر دیا

بارباڈوس(ویب ڈیسک)پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاہے۔شاداب خان نے بارباڈوس میں میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں چار اوورزمیں 1.75رنزکے ریکارڈاکانومی ریٹ سے صرف سات رنزدیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔یہ ڈیبیو میچ میں ایک سے زائد اوورزپھینکنے والے د±نیاکے کسی بھی بولر کابہترین اکانومی ریٹ ہے۔شاداب خان د±نیاکے پہلے بولر بن گئے ہیں جس نے کیریئرکے پہلے میچ میں کوٹے کے مکمل چاراوورزکراتے ہوئے 2رنز فی اوورسے بھی کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔شاداب خان سے قبل یہ ریکارڈکینیڈاکے اسٹیون ولش کے نام تھاجس نے 2008ء میں برموداکے خلاف اپنے تین اوورز میں 2.00کے اکانومی ریٹ سے صرف چھ رنزدیکر دو وکٹیں حاصل کیںجبکہ ڈیبیومیچ میں کوٹے کے مکمل اوورزکرانے والے بولرز میں اس ریکارڈپرپہلے زمبابوے کے رئے پرائس قابض تھے۔ شاداب خان مختصرفارمیٹ کے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ کارنامہ عبدالرزاق، منصورامجد،محمد سمیع اور ذوالفقاربابر نے سرانجام دیاتھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پرامید ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دﺅں، بولنگ کنڈیشنز بالکل پاکستان سوپر لیگ جیسی ہی تھیں ، جس سے کافی مدد ملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain