تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ کیس ، درازقد گیند باز کے خلاف گھیرا تنگ ، آخری دن باقی

لاہور(ویب ڈیسک)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان(آج)منگل کو چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے،ان پر پاکستان کرکٹ بورڈاینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میںخلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد14مارچ کو معطل کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain