Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اُسامہ بن لادن کی لاش بارے سنسنی خیز انکشافات

    By Daily Khabrainاپریل 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    usama
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کے متعلق امریکیوں نے پوری دنیا کو بتایا کہ انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا اور پھر ان کی لاش سمندر میں پھینک دی گئی۔ اسامہ بن لادن کی لاش کو سلامت حالت میں سمندر میں پھینکا گیا یا نہیں، یہ تو کسی کو معلوم نہیں، البتہ اس سے پہلے لاش کے ساتھ کیا سلوک ہوتا رہا اس کا احوال امریکی نیوی کے ایک سابقہ کمانڈو نے بیان کر دیا ہے، جس کا دعوی ہے کہ اسامہ بن لادن اسی کی گولیوں سے ہلاک ہوا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ اونیل نے نئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گولیوں کی بوچھاڑ سے اسامہ بن لادن کا سر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تھا، اور ان ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے شناخت کے لئے پھر سے جوڑا گیا تھا۔ رابرٹ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن صرف اسی کی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔سابقہ نیوی کمانڈو نے اپنی کتاب دی آپریٹر: فائرنگ دی شاٹس دیٹ کلڈ بن لادن میں نیوی سیل ٹیم 6 کے اس آپریشن کی تمام تفصیلات بیان کی ہیں جس میں مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا۔ اگرچہ اس بات کے متعلق بہت سے شکوک و شبہات باقی ہیں کہ 2مئی 2011ءکی رات اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ میں کیا ہوا، تاہم رابرٹ اونیل کا اصرار ہے کہ اس کی بتائی ہوئی کہانی ہی اصل سچ ہے۔اونیل کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سے چھ دیگر کمانڈوز کے ساتھ اسامہ کے کمپاﺅنڈ کے دوسرے فلور پر پہنچا تو ان کا بیٹا خالدAK۔47رائفل کے ساتھ سامنے آیا۔ وہ کہتا ہے کہ خالد چھپا ہوا تھا لیکن اسے نکالنے کے لئے عربی میں اسے پکارا گیا جس پر وہ باہر آیا اور فوری طور پر گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ اونیل کا مزید کہنا ہے کہ بن لادن بیڈ کے پاس کھڑا تھا اور اس کے ہاتھ اس کے سامنے کھڑی خاتون کے کندھوں پر تھے۔ بعد میں اس خاتون کی شناخت امل کے نام سے ہوئی جو اس کی چار بیگمات میں سے کم عمر ترین تھیں۔ اونیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر نشانہ لیا اور خاتون کے دائیں کندھے کی جانب گولیاں برسائیں جو سیدھی اسامہ بن لادن کے سر میں لگیں اور وہ وہیں پر ڈھیر ہوگیا۔واضح رہے کہ اونیل اس سے پہلے بھی اسامہ بن لادن آپریشن کے متعلق کچھ انکشافات سامنے لا چکا ہے، باوجود اس کے کہ امریکی قوانین کے مطابق وہ ان باتوں کو خفیہ رکھنے کا پابند تھا۔ اس کے انکشافات کے بعد امریکا میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے اپنے ہی کچھ ساتھیوں نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اونیل کی چلائی گئی گولیوں سے ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 2 مئی 2011 کو امریکہ نے دعوی کیا تھا اس کی افواج نے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں ماردیا تھا اور جب دنیا نے امریکی انتظامیہ سے اس کی نعش دکھانے کا مطالبہ کیا تو یہ بتایا گیا کہ اس کی نعش کو سمندر میں بہادیا گیالیکن یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کون سی جگہ پر یہ کام سرانجام دیا گیا جس کے بعد یہ امریکی ایکشن مزید مشکوک ہوگیا تھا۔6سال گزر جانے کے بعد یہ انکشاف کہ اسامہ کے سر کے ٹکڑوں کو جوڑاگیا تھا، معاملے کو مشکوک تر بنارہا ہے۔
    اسامہ بن لادن

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ

    انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.