تازہ تر ین

مخالفین سیاست چمکانا بند کریں, اہم شخصیت کا دبنگ اعلان

فیصل آباد(آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ، پانامہ کیس پر کچھ لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی ، پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار قوم کو نہیں چند سیاستدانوں کو ہے ،کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا ، وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گے ، جن کا دامن صاف ہو انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا ، وزیراعظم نے تین نسلوں کو احتساب کےلئے پیش کیا ، عوام 2018کے انتخابات میں کام کرنے والی جماعت کو ہی ووٹ دے گی ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے 65ملکوں کو براہ راست فائدہ ہوگا ، وزارت سنبھالتے ہی صحافیوں کی فلاح وبہبود کی طرف توجہ دی ، 2013میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، اب صورتحال عوام کے سامنے ہے ۔ وہ اتوار کو یہاں فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود سے متعلق قانون سازی کرنے جا رہے ہیں ، قانون سازی سے متعلق صحافیوں سے مشاورت جاری ہے ، پہلی بار صحافیوں کے ساتھ تکنیکی افراد کو بھی مشاورت میں شامل کیا گیا ہے ، وزارت سنبھالتے ہی صحافیوں کی فلاح وبہبود اولین ترجیح تھی، وفاقی سطح پر اطلاعات تک رسائی کے بل پر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے صحافیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں ، اس سے پہلے صحافیوں کو کسی قسم کی پیشہ ورانہ ٹریننگ نہیں دی جاتی تھی ، پوری دنیا میں صحافیوں کو ذمہ داریوں کی ادائیگی کےلئے تربیت دی جاتی ہے ، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے میڈیا کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی میں واضح کمی ہوئی ، 2013میں17سے18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، اب صورتحال عوام کے سامنے ہے ، ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ادارے 2013میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے جبکہ آج حکومت اقدامات کی بدولت پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے ، سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک سے 65ممالک کو براہ راست فائدہ ہوگا، حکومتی اقدامات سے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، وزیراعظم نے پاکستانی عوام کےلئے ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا ،حکومت نے اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات پروگرام متعارف کرایا ، آج بیرون ملک سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، 2018میں عوام کے پاس کارکردگی کی بناءپر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قوموں نے ہمیشہ بہتر بنیادی ڈھانچے سے ترقی کی ہے ، صحافیوں کے حقوق کو قانونی تحفظ دینے تک بہتری نہیں آئے گی ، قانون سازی کے ذریعے میڈیا ہاﺅسز اور مالکان صحافیوں کی فلاح وبہبود کے پابند ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،مردان یونیورسٹی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان کا استحکام قانون کی حکمرانی میں ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں تمام ادارے ملکی امن وامان کےلئے کردار ادا کر رہے ہیں ، صحافی اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ، پانامہ کیس پر کچھ لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی ، پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار قوم کو نہیں چند سیاستدانوں کو ہے ،کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا ، وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گے ، جن کا دامن صاف ہو انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا، وزیراعظم نے تین نسلوں کو احتساب کےلئے پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain