تازہ تر ین

حکومت کا جوابی وار۔۔ بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد، لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطے شروع ہوگئے ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے رابطوں میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اہم کردار ادا کررہے ہیں،
رابطوں میں یہ کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کرائی جاسکے تاکہ دونوں سیاسی جماعتیں اسلام آباد میں ”گو نواز گو“ تحریک کا آغاز اور نوازشریف کے استعفیٰ کے لیے مشترکہ احتجاج و دھرنے کی پالیسی بھی مرتب کرسکیں۔ عمران خان نے گو نواز گو تحریک کے لیے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماو¿ں سے رابطے کریں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی جلد پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیراعظم نوازشریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرے گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نواز شریف کے استعفیٰ کے لئے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن سنبھال لیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کروں گا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے متحد ہونے کی درخواست کی جائے گی ، بڑے ہدف کے حصول کے لئے اپوزیشن کو اب ملکر دباﺅ بڑھانا ہوگا۔ ادھر پیپلزپارٹی سندھ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف گو نواز گو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کل 23 اپریل کو سندھ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اور 26 اپریل کو کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے تشکیل دی جاتی ہے اور پاناما کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم وزیراعظم نوازشریف کو ملزم قرار دے کر چارج شیٹ عائد کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم امین اور صادق نہیں رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے پنجاب میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ز سے ملاقات کرینگے جس کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی۔ دریں اثناءپانامہ کے حوالے سے سپریم کورت کے فیصلے پر غور اور مشاورت کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں شریف خاندان کے وہ افراد جو سیاست میں سرگرم اور اسمبلیوں کا حصہ ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت شرکت کریگی، اجلاس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ادھرتحریک انصاف نے آرٹیکل 209 کے تحت چیئرمین نیب قمر زمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب سربراہ تفتیش کرنے میں ناکام رہے لہذا آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائرکرنے جارہے ہیں جب کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائر ہوگا۔
رابطے شروع


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain