تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ کاکل سے آغاز

بارباڈوس ( آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سے برج ٹاﺅن، باربا ڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے۔ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز میں عالمی درجہ بندی میں پانچواں نمبر بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس کو اب ویسٹ انڈیز ٹیم سے ایک اور میچ جیتنا ہے اور جیت کی صورت میں پاکستان ٹیم عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain