تازہ تر ین

عامر خان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ فلم “دنگل “میں کام کرنے کے بعد عامر خان لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بن گئے ہیں،ان کی اداکاری بے مثال ہے اور آرٹ اور خصوصاً فلمی دنیا میں میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی عامر خان جیسا کام کر سکتا ہے ۔ اداکار شترو گھن سنہا نے آشا پاریکھ کی زندگی پر بننے والی کتاب “آشا پاریکھ دا ہٹ گرل ” کے لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان ایسی شخصیت ہیں جن کی خصوصاً معاشرے اور خواتین کی فلاح و بہبود پر مبنی فلمیں لوگوں کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ اور میرا خیال ہے کہ دنگل جیسی فلم اس سے پہلے کبھی نہیں بنائی گئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain