تازہ تر ین

”باہو بلی “ فلم کے ہیرو پربھاس کا مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کی زینت

نیو دہلی(شوبز ڈیسک ) پانچ سال ریلیز کی جانے والی فلم ”باہو بلی “ نے آتے ہی جھنڈے گاڑ دیئے ۔بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کرتے ہی شائقین کا رش دیدنی تھا۔باہو بلی کے سکوئیل کو پہلے سے بھی زیادہ کامیابی ملی ہے۔ مگر اب ایک اور اعزاز اس کے ہیرو کو مل گیا ہے،تفصیلات کے مطابق فلم کے ہیرو پربھاس کا مومی مجسمہ مادام تساو میں نصب کر د یا جائے گا۔ پر بھاس کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔بھارتی تامل فلم انڈسٹر ی کے ہیرو کو جو شہرت ملی ہے وہ کم ہی لوگوں کو ملتی ہے۔ پربھاس کی فلم نے صرف چار دن میں 600کروڑ کمائے ہیں۔پربھاس کے مومی مجسمے کو عنقریب بنکاک کے مومی مجسموں کے میوزیم میں نصب کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔واضح رہے پربھاس جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو ہوں گے جن کا مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنے گا۔جو کے پربھاس کے ساتھ ساﺅتھ انڈین انڈسٹری کے لیے بڑا اعزاز ہے۔مزید براں ” باہو بلی “ وہ فلم ہے جس نے دو سال پہلے سب کو چونکا دیاتھا۔ فلم تیلگو اسٹار کاسٹ کے ساتھ بنائی گئی تھی لیکن فلم کے بالی و ڈ” ڈب ورڑن“ نے بھی سو کروڑ کا چھکا لگایا۔دنیا بھر میں ’باہوبلی‘ کی کمائی چھ سو کروڑ رہی۔فلم چھلانگ لگا کر مغل اعظم،شعلے اورہم آپ کے ہیں کون جیسی کلاسک فلموں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔فلم کے سیٹ، لوکیشن،کاسٹیوم،میک اپ اوراسپیشل ایفکٹس نے سب کو حیران کردیا تھا۔ باہو بلی اس وقت تک کی سب سے مہنگی فلم تھی۔اس کے ڈائریکٹر راج مرلی ہی فلم کے اصل ہیرو تھے۔ مشہور اور سو کروڑ کا چھکا لگانے والی بالی وڈ فلمیں اکشے کمار کی راڈی راٹھور اوراجے دیوگن کی سن آف سردار بھی راج مرلی کی اوریجنل فلموں کا آفیشل ریمیک تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain