تازہ تر ین

آمنہ کریم کی ایک سال بعد شوبزمیں واپسی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ آمنہ کریم ایک سال بعد شوبزمیں واپس آگئی ہیں جس کے بعد انہیں کئی پراجیکٹس میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔آمنہ کریم نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب ایک بار پھروہ دوبارہ باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔ اس بارے میں آمنہ کریم کا کہنا ہے والدہ کی وفات کے بعد میرے لئے کام کرنا کسی طرح بھی ممکن نہیں تھا کیونکہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب تھی جن کی جدائی نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں تین ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جو جلد ہی آن ایئر ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain