تربت(ویب ڈیسک)تربت کے علاقے مند میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی بازیاب کرالیے گئے۔بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے مند میں خفیہ اطلاعات پر اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ایک ماہ سے لاپتہ 2 قریبی ساتھیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ایس ایس پی طارق دھاریجوکے مطابق کارروائی میں غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کو ان کے 3 محافظوں سمیت بازیاب کرایا گیا جنہیں ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جب کہ بازیاب پانچوں افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔