اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے جوان ویسے تو کڑی ٹریننگ ،بارڈر سیکیورٹی اور ملک کی داخلی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تاہم جب بھی انہیں خوش ہونے کا موقع ملے تو اپنے ہاتھ سے اس موقع کو نہیں گنواتے ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاک فوج کی دلیر ی اور شجاعت کے قصے ساری دنیا کے زبان پر ہیں۔ ایسے ہی کچھ جوانوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کرانٹر نیٹ پر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر دھو م مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پاک آرمی کے اکاو¿نٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کچھ جوان بس میں بیٹھنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ ایک جوان بس کا ڈرائیور بنا ہوا ہے ،دوران ڈرائیونگ پیچھے سے ایک جوان ڈرائیور کو کہتا ہے کہ بھائی صاحب بس تیز چلاو¿ جس پر ڈرائیور اتنی تیز بس چلاتا ہے کہ سواریاں ہچکولے کھانا شروع کردیتی ہیں اور با لآخر بس حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے مزاحیہ انداز میں خوبصورت پیغام دیا تاکہ کوئی بھی سواری کبھی ڈرائیور کو بس تیز چلانے کا نہ کہے۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے جوانوں کو دل کھول کرداد دی۔
