تازہ تر ین

فوج کی تذلیل اور امیج کس نے خراب کیا؟ شیخ رشید نے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی عدالت میں بھارتی درخواست کی منظوری جندال کے دورے کی کرامات کا نتیجہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم اتنا اہل نہیں ہے کہ اس معاملے پر کوئی بات کرے ،فوج کی تذلیل اور فوج کا امیج خراب کرنے کی ذمہ داری نواز شریف نے اٹھا رکھی ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ آرمی چیف کا اس پر ردعمل آیا ہے کہ نہیں۔کلبھوشن کا نام لینے سے وزیراعظم کا وضو ٹوٹتا ہے،آج تک نواز شریف نے کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں اتنا بڑا جاسوس کبھی نہیں پکڑا گیا،ہمارے 60 لوگ بھارتی جیلو ں میں قید ہے اور ان کو قونصلر رسائی نہیں دی گئی ،اس معاملے پر حکومت کا مکھی پر مکھی مارنے کا پروگرام ہے،اس وقت تو بھارت میں شادیانے بج رہے ہونگے کیونکہ انہوں نے پھانسی رکوا کر پہلا راﺅنڈ جیت لیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain