تازہ تر ین

ہیلتھ کیئر بارے بڑا اجلاس, اہم حکمنامہ جاری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری پہلی ترجیح ہے۔شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مختص کردہ وسائل کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات قابل ستائش ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادارے کی کورکپیسٹی بڑھانے کیلئے شاندار اقدامات کئے گئے ہیں اور اسی طرز پر تمام اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ کرنے کا عزم اور جذبہ موجود ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ محنت، عزم ، جذبہ مقصد کے حصول اور کامیابی کی کنجی ہے لہٰذا خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور کلچر بدلنے کے لئے ہر ادارے کی کور کیپسٹی بڑھانا ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈی جی ہیلتھ سروسز کے اداروں میں اصلاحات کا عمل تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور ڈی جی ہیلتھ سروسز کے ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال کر بہترین ادارہ بنانا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے میں بہترین، با صلاحیت اور پروفیشنل افرادی قوت لائی جائے اورایڈز اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگراموں کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے گھنا¶نے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر لائحہ عمل اپنا یا گیا ہے اور ادویات کی خریداری ، ترسیل اور تقسیم کا جدید نظام اپنایا گیا ہے ۔ادویات کے نمونے تجزیہ کیلئے دنیا کی معروف لیبارٹریوں میں بھجوائے گئے ہیں ۔صوبے کو جعلی اور غیر معیاری ادویات سے سوفیصد پاک کر کے دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں لہٰذا مزید 100 ہیلتھ موبائل ہیلتھ یونٹس منگوانے کا پلان بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جا رہی ہیں اور وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم سے غریب عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں مفت حاصل ہیں اور پنجاب کے چار اضلاع میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ باقی 32 اضلاع تک بھی بڑھایا جا رہا ہے ۔اجلاس میں پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز صحت، خزانہ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا زبردست منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر زور شور سے کام جاری ہے۔ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے اور اس عظیم الشان منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا- منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا- سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔اربوں روپے کی سرمایہ کاری آنے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں – آج ےہاں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اورسی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کیاچےانگ اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔ سی پیک عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے – سی پیک کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیںاورچین اور پاکستان میں معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے -انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اوریہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گااوراس کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظےم منصوبے کو روکنے کےلئے سازش کی اور ان عناصر کی ناپاک سازش کے باعث منصوبوں میں تاخیر ہوئی -انہوں نے کہا کہ اگر یہ عناصر عوام کے خیر خواہ ہوتے تو قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے منصوبوں میں رخنہ نہ ڈالتے – دھرنا گروپ اپنے دھرنوں سے باز رہتا تو بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے- ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں – انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے – وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی پر چل نکلاہے- توانائی کے کئے منصوبے تکمےل کی جانب بڑھ رہے ہےں۔کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain