تازہ تر ین

اسلام آباد میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ ایک نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چوہدری نے اسلام آباد میں عالمی مقابلوں کا انعقاد روکنے کے لیے رواں ہفتے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریسلرز بادشاہ خان اور فلیش گاڑڈن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔مقامی عدالت کے سول جج فیضان حیدر گیلانی نے مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ریسلنگ کے نہیں بلکہ فکسنگ کے خلاف ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ حکم امتناعی واپس ہونے کے بعد مقابلے کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کا آغاز رواں ماہ 21 مئی سے ہوگا۔دنیا کے 20 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 25 انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان میں ہونے والے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 3 روز قبل ہی پاکستان آئے تھے، جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain