تازہ تر ین

کرکٹ سے کرپشن کاخاتمہ ناگزیر

لاہور (اے پی پی )سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کا پاکستان آکر سپاٹ فکسنگ کیس میں گواہی دینا ظاہر کرتا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ سے کرپشن کو ختم کرنے کےلئے انتہائی سنجیدہ ہے تاہم آئی سی سی کو اس برائی کی جڑ اکھاڑنے کےلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ٹربیونلز، متعلقہ کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کے دباﺅ سے آزاد ہونے چاہئےں۔ اینٹی کرپشن ٹربیونلز میں ان افراد کو شامل کیا جانا چاہئے جن کا آئی سی سی یا متعلقہ کرکٹ بورڈز سے کوئی تعلق یا مفاد وابستہ نہ ہو۔ غیر جانبدار ٹربیونل ہی صحیح انصاف فراہم کرسکتا ہے۔ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مکمل صفائی کا موقع ملنا چاہئے تاکہ صرف گناہ گار ہی سزا پاسکے گا۔صادق محمد نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کےساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کرپشن کے خاتمہ کےلئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہئےں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹر ڈومیسٹک کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کے عادی بن جاتے ہیں اور انٹرنیشنل لیول پر جاکر انہیں سپاٹ فکسنگ کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔ اسلئے آئی سی سی اور پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ فوکس کرنا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain