تازہ تر ین

نعمان اعجاز،ماریہ واسطی کئی سال بعد اکھٹے جلوہ گر ہونگے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار نعمان اعجاز اور ماریہ واسطی کئی سال بعد ایک ساتھ چھوٹی سکرین پر نظرآئیں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکاروں نے کزشتہ دنوں کراچی میں ایک ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کرائی جسے جلد ہی آن ایئرکردیا جائے گا۔ دونوں فنکار اس سے پہلے کئی ڈراموں میں اکٹھے کام کرچکے ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بناپر انہیں کئی سالوں سے اکٹھے کام کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس بارے میں نعمان اعجازنے بتایا کہ میں لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی باقاعدگی سے کام کررہا ہوں ۔ ڈرامے کی کاسٹ ڈائریکٹراور پروڈیوسر کرتے ہیں جس کے بارے میں کبھی میں نے دریافت نہیں کیا کیونکہ میرے ساتھ کون کام کررہا ہوں اس بارے میں نہیں پوچھتا لیکن جب کبھی ماریہ واسطی جیسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ نعمان اعجازنے مزیدبتایا کہ ان دنوں لاہورمیں ڈائریکٹرکاشف نثارکی سیریل”رنگریزا“کی ریکارڈنگ بھی کررہا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain