تازہ تر ین

اسحاق ڈار کے پسینے کیوں چھوُٹے ؟؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ بریفنگ میں انتظامیہ کی نااہلی،خراب ایئر کنڈیشنرز(اے سی )والے کانفرنس ہال میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ، وزیرخزانہ بار بار ٹشو سے پسینہ صاف کرتے رہے اور اے سی ٹھیک کرانے کے احکامات جاری کرتے رہے ، ملک بھر سے آئے صحافی حبس زدہ ہال میں بجٹ دستاویز سے پنکھا جھلتے رہے،شدید گرمی کے باعث پوسٹ بجٹ بریفنگ قبل از وقت نمٹا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ بریفنگ میں حکام کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ۔وزارت کے حکام کی طرف سے خراب اے سی والے کانفرنس ہال میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نے بریفنگ کے دوران تین مرتبہ حکام کی توجہ دلائی کہ اے سی کیوں نہیں چل رہے، اے سی چیک کروائے جائیں ۔صحافیوں کی طرف سے بھی معاملے پر ہلکا پھلکا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا کہ گرمی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ،وزارت کے اندر بھی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑ رہی ہے ۔ پریس بریفنگ میںوزیرخزانہ بار بار ٹشو سے پسینہ صاف کرتے رہے جبکہ ملک بھر سے آئے صحافی حبس زدہ ہال میں بجٹ دستاویز سے پنکھا جھلتے رہے ۔ بعدازاں شدید گرمی کے باعث پوسٹ بجٹ بریفنگ قبل از وقت نمٹا دی گئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain