Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ الیکشن بارے وزیراعلیٰ کا اہم شخصیا ت کی موجودگی میں بڑا اعلان

    By Daily Khabrainمئی 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاوس، اسلام آباد میںراولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی-وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان ، شاہدخاقان عباسی ، شیخ آفتاب احمد،مریم اورنگزیب، ایم این اے حمزہ شہباز اوردیگراراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، عوام کی فلاح و بہبودکے پروگراموں ، کسان پیکیج ، گندم خریداری مہم ، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ، امن عامہ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہیںاور یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست، فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی ہو گی-انہوںنے کہا کہ شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے اور حکومت ترقیاتی و معاشی انقلاب کے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے- توانائی کے منصوبے وقت مقررہ سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں،جن سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دھرنے دے کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش کی گئی اور لاک ڈا¶ن کے ذریعے ایک بار پھر ملک کو ترقی کے ٹریک سے ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی- وہ رول ماڈ ل بن چکے ہیں -انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اربوں روپے کے وسائل پیدا کئے ہیں – عوام خدمت کرنے والوں کو کبھی نہیں بھولتے بلکہ انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں – انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گااور یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو ا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قومی منصوبوں پر سیاست کرنا زہر قاتل ہے -وزیراعلی نے منتخب نمائند وں پر زور دیا کہ عوامی خدمت میں کوئی کمی نہ آنے دیں اور فلاح و بہبود و تعمیر وترقی کے منصوبے بلا تاخیر مکمل کرنے میں قومی تعمیر کے محکموں سے رابطے میں رہیں تاکہ ترقی کے ثمرات شہریوں تک پہنچنے میں کوئی تاخیر نہ ہو اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ صوبے میں ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2018ءکے اوائل میں ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے مشن کی تکمیل کریں گے اور انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے اوربھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے کے لئے موثر ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور رمضان المبارک میں خصوصاً افطار کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں وزیر اعلی نے شیخوپورہ کے قریب محکمہ جنگلات کی اراضی واپس لینے کے حوالے سے کیس کی بہترین انداز میں پیروی کرنے پر لیگل ٹیم کو شاباش دی اور محکمہ جنگلات و انتظامی افسران کی کارکردگی کو سراہا-وزیر اعلی نے اچھی کارکردگی پر لیگل ٹیم اور دیگر افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیئے-تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامداورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد شامل تھے- وزیر اعلی نے رینج فاریسٹ آفیسر لاہور ثاقب بھٹی اور نائب تحصیلدار فیروز والا تنویر حسین کو تعریفی اسناداور نقد انعام دیئے-

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.