اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پانامہ کرپشن وین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی نے پانامہ کرپشن کیس کے حوالے سے عوام کی آگہی کیلئے ملک بھر میں پانامہ کرپشن وین چلانے کا فیصلہ کیا جہانگیر ترین نے ایک تشار شدہ پانامہ کرپشن وین کا چیئرمین عمران خان کو معائنہ بھی کرایا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ بہت جلد یہ گاڑیاں ملک بھر کی سڑکوں پر عوام کو پانامہ کیس کی یاددہانی کراتی نظر آئیں گی۔






































