Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرمانبردار بیٹے کی قبر سے خوشبو کے جھونکے، سود خور کی قبر سے کونسی آوازیں نکلتی ہیں ، دیکھیئے خبر

    By Daily Khabrainمئی 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی کے قبرستانوں میں آنے والے پراسرار واقعات جاننے کیلئے ٹیم منگھو پیر کے علاقے آفریدی گوٹھ میں واقع قبرستان پہنچی تو قریبی علاقے میں تعمیراتی کام کرنے والے ایک شخص علی نے بتایا کہ …. ” میں ایک سال سے یہاں کام کررہا ہوں اور اکثر رات کو بھی اس اسی مقام پر رکنا پڑتا ہے۔ اس دوران میں نے کئی بار اس قبرستان کے اندر آدھی رات کے وقت لوگوں کی چہل پہل محسوس کی ہے۔ ایک بار جب میں اس چہل پہل کا راز جاننے کیلئے رات کے وقت قبرستان کے اندرگیا تو مجھے قبروں کے درمیان دس ، بارہ لوگ بیٹھے ہوئے دکھائی دئیے میں نے جیسے ہی ان لوگوں کی جانب قدم بڑھایا، ایک گرج دار آواز نے مخاطب کیا اورمیرا نام لے کر کہا کہ علی جہاں سے آئے ہو وہیں واپس لوٹ جاﺅ۔ اس وقت اس قبرستان میں ہمارا راج ہوتاہے۔کہیں ایسانہ ہوکہ میرے دیگر ساتھی تمہیں کوئی نقصان پہنچادیں۔ اس کے بعد وہ لوگ اچانک میری نظروں سے اوجھل ہوگئے اور میں بھی خوف زدہ ہوکر وہاں سے واپس آگیا۔ جب میں نے اس بات کا ذکر اسی علاقے کی مسجد کے پیش امام سے کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ آئندہ رات کے وقت قبرستان میں مت جانا۔ جن لوگوں کو تم نے دیکھا تھا وہ انسان نہیں بلکہ جنات تھے اور رات کے وقت اکثر اس قبرستان میں جنات کی محفل منعقد ہوتی ہے“۔ علی نے ایک قبر کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ….” میں نے ایک سال کے عرصے میں اکثر یہ بات محسوس کی ہے کہ ہر اذان کے وقت اس قبرمیں سے بھینی بھینی خوشبو کے جھونکے نکلتے ہیں جو پورے قبرستان کی فضا کو معطر کر دیتے ہیں۔ کچھ دیر بعد اس خوشبو کے آنے کا سلسلہ تھم جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قبر ایک محنت کش کی ہے جو دن بھر محنت مزدوری کرتا تھا اور اپنی والدہ کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتاتھا۔ وہ کام سے فارغ ہو کر اپنی والدہ کی خدمت میں لگا رہتا تھا اور باقی وقت اللہ کی عبادت میں صرف کیا کرتا تھا۔ اس کے انہی عملیات کا پھل اسے مرنے کے بعد اللہ کی جانب سے مل رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قبر سے خوشبو کا اخراج ہوتا ہے۔“ علاقے کے رہائشی ایک شخص ایاز نے بات کرتے ہوئے قبرستان میں ایک مقام کی نشاندہی کی جو ایک بڑا احاطہ لگ رہا تھا۔ اس میں آٹھ ستون نصب تھے اور اپنی بناوٹ کے لحاظ سے وہ صدیوں پرانا معلوم ہورہا تھا ایاز نے بتایا کہ ….” ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے اور اسے کب تعمیر کیا گیا تھا؟ لیکن اس علاقے کے کئی پرانے لوگ بتاتے ہیں کہ قبرستان کے اس مقام کو تعمیر ہوئے ایک صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اس مقام کی تعمیر انسانوں نے نہیں بلکہ جنات نے کی تھی۔ کیونکہ یہاں کسی ایسے شخص کی قبر پوشیدہ ہے، جو بہت نیک اور دین دار تھے اور روحانی عملیات کے ماہر تھے۔ ان کے تابع کئی جنات تھے اور ان کے انتقال کے بعد ان کے تابع جنات نے ہی ان کی تدفین اس مقام پر کی تھی۔ہر سال کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب رات کے وقت اس صحن نما احاطے میں جنات کا مجمع جمع ہوتا ہے اور وہ صاحب قبر کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ کئی لوگوں نے اس مقام پر جنات کے مجمع کو دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ اس وقت پورے قبرستان میںصرف اسی مقام پر چراغاں ہورہا ہوتا ہے اور بے شمار پراسرار لوگ جمع ہوتے ہیں جو تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ ا گر کوئی انسان غلطی سے اس جانب چلاجائے تو وہ منظر نگاہوں سے اوجھل ہوجاتا ہے اور جنات کی محفل میں خلل ڈالنے والے شخص کو اس غلطی کی سزا بھی مل جاتی ہے۔ یا تووہ شدید بیمار ہوجاتا ہے یا پھر اس کونادیدہ تھپڑ پڑتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنات والے احاطے میں دور دور سے لوگ بیمار افراد کو لے کر آتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ اس احاطے میں اگر کسی بیمار کو لایا جائے تو اس کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔اس کے ساتھ ہی یہاں مانگی جانے والی دعائیں بھی اللہ رد نہیں کرتا ہے اور ہر جائز مراد پوری ہوجاتی ہے“۔قبرستان میں چوکیدار کے فرائض انجام دینے والے شخص اخلاق نے بتایا کہ …. یہاں ایک قبر ایسی بھی ہے جس میں سے اکثر رات کے اوقات میں شعلے نکلتے ہیں اور قبر کے اندر سے چیخ وپکار کی آوازیں بھی آتی ہیں ایک رات میں قبرستان کا چکر لگانے اپنے گھر سے یہاں آیا تو میں نے دیکھا کہ قبرستان کے اندر کسی نے آگ روشن کر رکھی ہے۔ میں سمجھا کہ شاید کوئی نشئی وہاں بیٹھا ہے ، جس نے آگ جلائی ہے۔ یہ سوچ کر میں اس نشئی کو سبق سکھانے اس مقام کی جانب بڑھا میں جب قریب پہنچا تو میں نے دیکھا کہ یہ آگ ایک پرانی قبر کے اندر سے نکل رہی ہے۔ آگ کی لپٹوں سے ایسی آوازیں پیدا ہورہی تھیں جیسے گی کٹر چلانے کی صورت میں پیدا ہوتی ہیں۔ ابھی میں یہ منظر دیکھ ہی رہا تھا کہ مجھے قبر کے اندر سے کسی کے چیخنے کی آواز آتی محسوس ہوئی۔ میں نے اپنے بڑوں سے اس قبر کے متعلق سن رکھا تھا کہ یہ کسی سود خور کی قبر ہے، جس نے اپنی ساری زندگی سود خوری میں گزاری۔یہ صورتحال دیکھ کرمیں وہاں سے الٹے قدموں لوٹ آیا۔ اب بھی اگر مجھے اس مقام پر آگ جلتی دکھائی دیتی ہے تو میں اس کی جانب ہرگز نہیں جاتا کہ کہیں ان معاملات کے بیچ آکر میں بھی کوئی نقصان نہ اٹھا بیٹھوں“۔ایک فاتحہ خواں نصیر نے بتایا کہ ….”ایک رات کے اوقات میں ، میں یہاں فاتحہ خوانی کیلئے آیا۔ جب واپس جارہا تھا تو میں نے قبرستان میں ایک جگہ غلطی سے تھوک دیا۔ میرا اس مقام پر تھوکنا تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میرے کاندھوں پر کوئی شخص سوار ہو گیا ، جو مجھے نظر بھی نہیں آرہا تھا۔ اس نادیدہ شخص نے مجھ پر سوار ہوتے ہی میرے چہرے کو اپنے تھپڑوں سے تختہ مشق بنا ڈالا اور اسی طرح نادیدہ شخص کے تھپڑ کھاتے کھاتے میں اپنے گھر کی جانب دوڑا۔ گھر کے دروازے پر پہنچ کر میں بے ہوش ہوگیا مجھے جیسے ہی ہوش آتا تو وہ نادیدہ طاقت مجھے تھپڑ مارنا شروع کردیتی اور تھپڑوں کی شدت سے میں دوبارہ بے ہوش ہوجاتا۔ میری یہ حالت دیکھ میرے گھر والے مجھے ایک روحانی عامل کے پاس لے گئے اورانہوں نے میرا علاج کیا۔ انہوںنے بتایا کہ تم نے قبرستان میں ایسے مقام پر تھوک دیا تھا جہاں جنات بیٹھے تھے، جس کی وجہ سے ان کے لباس ناپاک ہوگئے۔ پھر عامل صاحب کے کہنے اور معافی مانگنے پر جنات نے میری جان چھوڑی ۔ اس کے بعد میں نے قبرستان کے اندر کسی بھی قسم کی کوئی غلاظت پھیلانے سے توبہ کرلی“۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    ملک بھر میں گرمی کی لہر،کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.