تازہ تر ین

حسین نواز بڑی شخصیت ، پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کیا فرق ہوتا ہے ، آصف باجوہ ، امجد نیازی ، اقبال شاہد کی لائیو ایٹ 10 میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار اقبال شاہد نے کہا ہے کہ جب کوئی ایمرجنسی بن جائے تو پھر چھٹی یا رات دن نہیں دیکھا جاتا چینل ۵ کے پروگرام لائیو ایٹ 10 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر حسین نواز نہ آتے تو انہیں عدالت میں جواب دینا پڑتا انہوں نے پیش ہو کر اچھا تاثر دیا لیکن ان کے پیش ہونے پر نعرے بازی نہیں ہونی چاہئے تھی انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما آصف باجوہ نے کہا کہ پروٹوکول اور سکیورٹی میں بہت فرق ہوتا ہے حسین نواز ایک بڑی شخصیت ہیں لہٰذا انہیں سکیورٹی دینا بنتا تھا ان کے ساتھ ان کی ذاتی سکیورٹی تھی حسین نواز کو پہلے سوالنامہ نہیں دیا گیا حالانکہ سوالنامہ پہلے دینا چاہئے تھا حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر مثال قائم کی۔ تحریک انصاف کے رہنما امجد نیازی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتیی مسلم لیگ ن والے آخر دھمکیاں دے کسے رہے ہیں حسین نواز کو جے آئی ٹی نے بلایا انہوں نے تو پیش ہونا تھا جس طرح کا پروٹوکول انہیں دیا گیا اس سے ن لیگ کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain