Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ, وزیراعظم کا اظہار برہمی, اہم اعلان جاری

    By Daily Khabrainمئی 30, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)وزیر اعظم نوازشریف نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری پانی و بجلی نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ دی۔ سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا بھگی اور حویلی بہادر شاہ پلانٹ میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔وزیراعظم نے اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر کسی پلانٹ میں خرابی ہے تو اسے دور کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پیر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے موجودہ شیڈول پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ موسم گرما کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فعال اور حل پر مبنی سوچ اپنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مارچ 2018ءمیں 9 ہزار 107 میگاواٹ کی اضافی بجلی ٹرانسمیشن سسٹم میں دستیاب ہو گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیشرفت، حالیہ لوڈ مینجمنٹ پلان، سرکلر ڈیٹ، آنے والے توانائی کے منصوبوں سے بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن اور پاور پلانٹس کے استعمال کے حوالہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھکی اور حویلی بہادر شاہ پلانٹس کے کچھ ٹربائن کو معمول کے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جو مینوفیکچر کی جانب سے حل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی خصوصی کمیٹی روایتی ایندھن سے ایل این جی پر منتقلی کیلئے متوازن متبادل منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے نظام کی مانیٹرنگ کا کام باقاعدگی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جبکہ 270 منصوبوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسکوز کے ساتھ آپریشنل مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ اجلاس ہو رہے ہیں۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کراچی سے لاہور ایل این جی نئی گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے گیس پائپ لائن پر کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.