Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گزشتہ 3سالوں میں 100ارب کے گھپلے, انکشافات نے ہلچل مچادی

    By Daily Khabrainجون 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    curruption
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(وقائع نگار) سابق نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ قاف پنجاب کے سربراہ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف پچھلے 3سال میں کم از کم 100ارب روپے کے گھپلے ہیں،ہم شہبازشریف کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی فورم پر آ جائیں کہ انہوں نے پچھلے 9سال میں ہمارے دور کے خوشحال اور سرپلس پنجاب کا کیا حال کر دیا ہے؟۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم جنگلہ بس، اورنج لائن سمیت ہر منصوبہ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت پیش کر رہے ہیں، ن لیگ لینڈ مافیا بن چکی ہے جس نے صرف لاہور ڈویڑن میں 28ارب روپے کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے، بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ، جنہوں نے پنجاب کے قرضے 712 ارب روپے تک پہنچا دئیے ہیں جو ہماری حکومت میں صرف 267 ارب روپے تھے اور پھر بھی دونوں ایک دوسرے کو شاباش اور ہیرو قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف کے نزدیک بچت وہ ہے جو ان کی جیب میں جاتی ہے، 2007ئ میں پنجاب میں ہماری حکومت کا آخری تعلیمی بجٹ کل بجٹ کا 46ئ 11 فیصد یعنی 45 ارب 12کروڑ روپے تھا جبکہ رواں سال کا تعلیمی بجٹ ہمارے مقابلہ میں آدھے سے بھی کم تھا جبکہ شہبازشریف نے دانش سکولوں کا جو حال کیا ہے وہ بھی دیکھ لیں؟ ان سکولوں کی تعمیر کیلئے 4 ارب 88 کروڑ روپے کی ادائیگیاں غیر قانونی قرار دی گئیں جبکہ جنگلہ بس سروس پراجیکٹ ہی غیرقانونی ہے، آڈیٹر جنرل نے بھی کہا ہے کہ ایکنک نے اس کی منظوری ہی نہیں دی، پراجیکٹ میں تقریباً ایک ارب روپے کا ریکارڈ ہی نہیں ہے، ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی سے بھی ریکارڈ جلایا گیا جبکہ جنگلہ بس سٹیشنوں پر لگائے گئے برقی زینے پی سی ون کے مطابق یورپ کی بجائے چین سے خرید کر 16 کروڑ 35 لاکھ کا گھپلا کیا گیا اور ان میں سے بیشتر بند ہیں، مختلف میٹریل کے زائد ریٹ سے 32 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں غیرقانونی طور پر کی گئیں، جنگلہ بس کی یومیہ سبسڈی 70لاکھ ہے اور 4سال تک کل سبسڈی 10ارب 30کروڑ دے چکے ہیں اسی طرح سالانہ ڈھائی ارب سے زائد کا خسارہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ اورنج لائن پراجیکٹ چین کی سرمایہ کاری ہے لیکن میں آپ کو وفاقی حکومت کا یہ ڈاکومنٹ دکھا رہا ہوں کہ یہ چین سے قرضہ لیا گیا ہے، صرف اس پراجیکٹ میں ہم پر 128 ارب روپے قرضہ چڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں ناقص ستونوں کی تعمیر سے اب تک کم از کم 6ارب روپے نقصان ہو چکا ہے لیکن ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ہمارے عوامی فلاح کے منصوبوں سے چڑ ہے، ہم نے چراہ ڈیم اسلام آباد کے نام سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو روزانہ 25ارب گیلن پینے کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کی لاگت 1ارب اور 65کروڑ کی زمین بھی خرید لی گئی، ان کی لیت و لعل سے یہ پراجیکٹ اب 17ارب کا ہو گیا ہے، ہم نے ڈیموں اور نہروں کی تعمیر و مرمت کے خصوصی کام کروائے لیکن ان کا ٹھیکیدار اپرچناب کینال اور تریموں بیراج کی مرمت کے دوران 61 کروڑ روپے کے منصوبہ پر کام چھوڑ کر بھاگ گیا لیکن اسے 100فیصد ادائیگیاں کر دی گئیں، اسی طرح چولستان میں صاف پانی کی فراہمی سمیت دو ترقیاتی منصوبوں کی ناکامی سے 33کروڑ روپے کا نقصان ہوا، صوبہ میں 2014ئ میں سڑکوں کی تعمیر میں تارکول کے کم استعمال سے 1 ارب 20کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.