وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مختلف اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے، عام آدمی پر بوجھ کم ہو اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک کی معیشت بتدریج بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ حکومت کا فوکس روزگار کے مواقع بڑھانے اور کم آمدنی والے طبقے کو سہولتیں فراہم کرنے پر ہے۔
وزیراعظم کے مطابق بجٹ میں ٹیکس نظام کو مزید آسان اور شفاف بنایا جائے گا تاکہ کاروباری طبقے کو سہولت ملے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔
