Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    By Khabrain Newsجون 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے مالویہ نگر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں بدھ کی صبح لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    دہلی فائر سروس کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر لیمن گرین ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔

    عمارت کی نچلی منزل پر ریسٹورنٹ جبکہ بالائی منزلوں پر ہوٹل قائم تھا۔

     

    ریسکیو حکام کے مطابق کئی افراد نے بالائی منزلوں کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، مقامی لوگوں نے سڑک پر گدے بچھا دیے تھے جن کی مدد سے بعض افراد عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا، جنہیں جنوبی دہلی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

     

    کئی زخمی شدید جھلسنے کے باعث زیر علاج ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    حکام کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی تھی۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض متاثرین غیر ملکی شہری تھے جو طبی علاج کی غرض سے دہلی آئے ہوئے تھے۔

    مالویہ نگر شہر کے کئی بڑے نجی اسپتالوں کے قریب واقع ہے، جہاں بین الاقوامی مریضوں کے لیے خصوصی سہولیات موجود ہیں۔

    علاقے کے سابق رکن اسمبلی سومنات بھارتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد جنوبی افریقہ کے شہریوں کی ہے.

    سب ڈویژنل مجسٹریٹ جتیندر کمار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم غالب امکان یہی ہے کہ آگ کا آغاز ریسٹورنٹ سے ہوا۔

     

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے، حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے فی خاندان مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل شمالی دہلی کے مکند پور علاقے میں مبینہ ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت گرنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    جبکہ گزشتہ ہفتے ساکیت کے علاقے میں عمارت گرنے کے حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.